امریکہ کے بعد بھارت میں بھی کورونا کی وباء پھوٹ پڑی، پابندیاں عائد
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک مرتبہ پھر کورونا کی وباء پھوٹ چکی ہے جس کے باعث حکومت نے پابندیاں نافذ کردی ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مریضوں میں نئے ویرینٹ JN.1 پایا گیا ہےجس کے بعدہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور حکومت نے کئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔کیرالہ کی حکومت نے60 سال سے زائد عمر کے افراد پر ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا، کیرالہ کی ریاستی حکومت نے 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کہا ہے کہ کھانسی، بخار اور فلو جیسی علامات ظاہر ہوں تو ہسپتال سے رجوع کریں اور چند روز تک اجتماعات میں جانے سے گریز کریں۔اس کے علاوہ ریاستی سرحد پر نگرانی بڑھانے کے ساتھ ساتھ کورونا ٹیسٹ کی مہم چلائی جائے گی جب کہ علامات اور مشتبہ کیسز کے حامل افراد کو لازمی طور پر ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ریاستی حکومت لوگوں کی نقل و حرکت اور اجتماع پر پابندی عائد پر بھی غور کر رہی ہے ۔بھارتی ریاست کیرالہ کی حکومت نے کہا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے تاہم حکومت ایک ایڈوائزری لے کر رہی ہے جس میں مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔









