سعودی عرب میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سعودی عرب میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

سعودی عرب میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا جس کے تحت ملازمین کو 6 دن کی چھٹیاں مل جائیں گی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری اور نجی شعبے میں عید الفطر کی تعطیلات 8 اپریل بروز پیر سے 11 اپریل بروز جمعرات تک 4 روز کی ہوں گی لیکن جمعہ اور ہفتہ کی معمول کی چھٹیاں ہونے کی وجہ سے کُل 6 دن کی چھٹی ہوگی۔

سعودی عرب میں 9 اپریل سے ہونے والی عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد سرکاری اور نجی شعبے اتوار 14 اپریل کو کھلیں گے۔ اس طرح ملازمین کو عید کی خوشیوں میں دعوتوں، سیر و تفریح اور تقریبات کے لیے تقریباً ایک ہفتہ مل جائے گا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں رمضان کا آغاز 11 مارچ کو ہوا تھا اور سعودی علماء کونسل کے رکن اور شاہی دربار کے مشیر شیخ عبداللہ بن سلیمان المنیع کے بقول اس سال رمضان کا مہینہ 30 دن کا ہونے کا امکان ہے چنانچہ عید 10 اپریل بروز بدھ ہوگی۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *