آرمی چیف کی کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
آرمی چیف کی کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال

آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور کمانڈر یوایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ یہ بات پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی کی صورتِ حال سے متعلق باہمی تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سینٹ کام جوائنٹ آپریشن سینٹر کا بھی دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق اس موقع پر سینٹ کام اور پاک فوج کے درمیان دفاعی تربیت اور رابطے بڑھانے کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *