شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی میں دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 17 رکنی ٹی 20 سکواڈ کا اعلان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی میں دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 17 رکنی ٹی 20 سکواڈ کا اعلان

لاہور:شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی میں دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 17 رکنی ٹی 20 سکواڈ کا اعلان کردیاگیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوینٹی میں  کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔  اس سکواڈ میں نئے کھلاڑیوں کوبھی موقع دیاگیا ہے۔ اس کی وجہ انجریز ہیں اور پرانے کھلاڑی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض نے بتایا کہ 17 رکنی ٹی ٹوینٹی سکواڈ میں کپتان شاہین آفریدی، عامر جمال، عباس آفریدی، ابرار احمد، اعظم خان، بابراعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان شامل ہیں۔

وہاب ریاض  کاکہنا تھا کہ شاداب ہمارے بہت اچھے کھلاڑی ہیں لیکن بدقسمتی سے انجری کی وجہ سے وہ سکواڈ میں شامل نہیں ہیں جب کہ محمد حارث کو آرام دیا گیا ہے تاہم شاداب 2 ہفتے بعد بائولنگ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ حسنین اورنسیم نے ریکور کیا ہے، نسیم کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب کررہے ہیں، ہم پی ایس ایل تک ان پر زیادہ لوڈ نہیں ڈال رہے وہ پی ایس ایل میں دستیاب ہوں گے۔شان مسعود کو سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے ممکن ہے وہ آگے کی سیریز میں نظر آئیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *