راہول گاندھی کا انتخابات میں مودی سرکار پر میچ فکسنگ کا الزام

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
راہول گاندھی کا انتخابات میں مودی سرکار پر میچ فکسنگ کا الزام

نئی دہلی: بھارتی کانگریس رہنما راہول گاندھی نے انتخابات میں مودی سرکاری پر میچ فکسنگ کا الزام عائد کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انتخابی میچ شروع ہونے سے پہلے ہی اپوزیشن کے 2 کھلاڑیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مٹھی بھر ارب پتیوں کی مدد سے لوک سبھا انتخابات کا میچ فکس کر رہے ہیں۔

راہول گاندھی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو انتخابات سے قبل لیول پلیئنگ فیلڈ سے محروم کیا جا رہا ہے اور مودی سرکار انتخابات سے قبل میچ فکسنگ کر کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے لیے راہ ہموار کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اپوزیشن کو دبانے کی کوشش کی جاری ہے۔ یہ کوئی عام انتخاب نہیں بلکہ آئین اور جمہوریت کو بچانے کی لڑائی ہے ۔

بھارتی رہنما نے کہا کہ اگر عوام نے انصاف کے ساتھ ووٹ نہیں دیا تو میچ فکسر جیت جائے گا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *