دنیا کے معمر ترین شخص کا 114 سال کی عمر میں انتقال 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
دنیا کے معمر ترین شخص کا 114 سال کی عمر میں انتقال 

کراکس ( آن لائن )جنوبی امریکا کے ملک وینزویلا سے تعلق رکھنے والے جوآن ویسنٹ پیریز مورا نامی شخص کو دنیا کا سب سے عمر رسیدہ شخص قرار دیا گیا تھا۔اسکا114 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایاہے کہ 2022 میں گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے جوآن کو باقاعدہ سرٹیفیکٹ بھی دیا گیا تھا اور اس وقت ان کی عمر 112 سال اور 253 دن تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جوآن 11 بچوں کے باپ تھے اور ان کے 41 پوتا پوتی اور نواسے نواسی ہیں جبکہ 18 پر پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں اور ان کے بھی 12 بچے ہیں۔جوآن پیشے کے اعتبار سے کسان تھے اور انہوں نے 5 سال کی عمر میں اپنے باپ اور بھائیوں کے ساتھ کھیتوں میں کام کرنا شروع کردیا تھا جبکہ دس بہن بھائیوں میں ان کا نواں نمبر تھا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *