شاداب خان پنجاب پولیس میں ڈی ایس پی بن گئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
شاداب خان پنجاب پولیس میں ڈی ایس پی بن گئے

قومی ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو پنجاب پولیس نے ڈی ایس پی کا اعزازی رینک عطا کرتے ہوئے اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا۔

شاداب خان نے بدھ کو آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی جس میں انہیں پنجاب پولیس برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق کرکٹر شاداب خان نے پنجاب پولیس کا یونیفارم زیب تن کیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو اعزازی ڈی ایس پی کے رینک لگائے۔

شاداب خان نے اعزازی ڈی ایس پی مقرر کرنے پر آئی جی پنجاب کو سلیوٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

شاداب خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر پیغام میں کہاکہ آئی جی پنجاب اور محکمے نے مجھے اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا ہے اور مجھے ایک مختلف انداز میں خدمات انجام دینے کا موقع ملنے پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تبدیلی کی بات کرتے ہیں تو آئیے وہ تبدیلی بنیں جو ہم دیکھنا چاہتے ہیں اور میں اپنی آنے والی نسل کو سرکاری شعبے میں شامل ہو کر ملک کی خدمت کرنے کی ترغیب دیتا ہوں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *