بابراعظم ورلڈ کلاس بیٹر ہیں، سعود شکیل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بابراعظم ورلڈ کلاس بیٹر ہیں، سعود شکیل

پاکستانی ٹیم کے بیٹر سعود شکیل نے کہا ہے کہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ آسٹریلیا میں سیریز جیتے،پہلے ٹیسٹ میں جو غلطیاں ہوئیں ان کو نہیں دہرائیں گے۔

سعود شکیل کا کہنا تھا کہ پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں زیادہ اسکور دیا اور میچ ہارے،انہوں نے کہاکہ میلبرن کی کنڈیشن پاکستان جیسی لگ رہی ہے،میلبرن ٹیسٹ میں مختلف نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔

 

مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ورلڈکلاس بیٹر ہیں، وہ ٹیسٹ میں بھرپور کم بیک کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ پرتھ میں ڈراپ ان پچ تھی اس پر وہ پہلی بار کھیلے اور سیکھنے کا موقع ملا۔

واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر سے پاکستان پر برتری حاصل ہے، دوسرا ٹیسٹ بروز منگل 26 دسمبر سے شروع ہو گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *