امریکہ نے پہلی مرتبہ پاکستان کے حق میں آواز بلند کر دی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
امریکہ نے پہلی مرتبہ پاکستان کے حق میں آواز بلند کر دی

امریکہ نے پہلی مرتبہ پاکستان کے حق میں آواز بلند کر دی

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ پاکستان کو تاحال سرحد پار سے دہشتگردی کے خطرات کا سامنا ہے، جو ہتھیار طالبان کے ہاتھ لگے وہ امریکا کے نہیں افغان نیشنل آرمی کے ہیں۔

 ترجمان امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل جان کربی نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ کانگریس کی منظوری سے افغان آرمی کی ہتھیاروں سے مدد کی، انہیں مضبوط کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ طالبان کے قبضے کے بعد یہ ہتھیار ان کے ہاتھ لگ گئے، کچھ افغان نیشنل آرمی حکام نے طالبان سے لڑائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور ہتھیار ڈال دیئے۔ جان کربی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کا دیرینہ شراکت دار ہے اور رہے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *