آسٹریلوی ویمنز ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی نے آئی پی ایل میں اپنے شوہر مچل اسٹارک کی تاریخی بولی لب کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مچل نے ہمیشہ ملک کو ترجیح دی۔
ایلیسا ہیلی نے کہا کہ انڈین پریمئیر لیگ میں تاریخی بولی اس بات کا ثبوت ہے کہ مچل نے 8 سال خوب محنت کی اور ملک کو ترجیح دیکر میگا ایونٹ میں کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئی پی ایل نیلامی کے دوران مچل اسٹارک کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 24.75 بھارتی کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ جس کے بعد وہ دنیا کے مہنگے ترین کرکٹر بن گئے تھے۔
اس سے قبل آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو سن رائزرز حیدرآباد نے 20.40 بھارتی کروڑ خریدا تھا۔









