بھارتی ریاست تامل ناڈو میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی متاثر 10 افراد لقمۂ اجل بن گئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی متاثر 10 افراد لقمۂ اجل بن گئے

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی متاثر، 10 افراد لقمۂ …

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست تامل ناڈو میں طوفانی بارشیں جاری ہیں گزشتہ 2دنوں سے ریاست کے جنوبی اضلاع میں شدید بارشیں ریکارڈ کی جارہی ہیں جس کے سبب نظام زندگی بری طرح متاثر ہے۔ بارشوں کے دوران پیش آنے والے حادثات میں 10افراد  موت کے منہ میں جا چکے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو حکام کا کہنا ہےکہ ضلع ترونل ویلی اور دیگر اضلاع میں بارش کے دوران دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات بھی پیش آئے۔ ضلع توتیکورن کے علاقے کیالپٹنم میں گزشتہ 2دنوں میں 1186ملی میٹر بارش ہوئی اور تروچندر میں 921ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ ضلع توتیکورن میں بہت سے مقامات اور گاؤں ندی کے کنارے واقع ہیں جو سیلاب کی وجہ سے متاثر ہوئے۔حکام نے بتایا کہ سیلاب اور ہنگامی صورتحال سے عوام کو ریسکیو کرنے میں بحریہ، فضائیہ، نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس سمیت دیگر ریاستی اداروں کے تقریباً ایک ہزار 343اہلکاروں نے حصہ لیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *