آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سےایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ملاقات

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سےایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ملاقات



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر  سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نےملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بات چیت میں بنیادی طور پر باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی امن، استحکام اور سرحدی سلامتی پر توجہ مرکوز کی گئی۔علاقائی استحکام اور اقتصادی خوشحالی کے لیے مشترکہ کوشش کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق کیاگیا۔

آرمی چیف نے پاک ایران سرحد کو “امن اور دوستی کی سرحد” کے طور پر بیان کیا، بہتر کوآرڈینیشن کی ضرورت پر زور دیا تاکہ دہشت گردوں کو دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو خطرے میں ڈالنے سے روکا جا سکے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دے کر پاکستان اور ایران دونوں اقوام اور خطے کے لیے امن و استحکام حاصل کر سکتے ہیں۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *