فرانس میں امیگریشن قوانین کے بل پر حکمران جماعت انتشار کا شکار ہو گئی، وزیر …
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک ) فرانس میں امیگریشن قوانین کے بل پر حکمران جماعت انتشار کا شکار ہو گئی، اور اس انتشار کے نتیجے میں وزیر صحت مستعفی ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق امیگریشن قانون نے ایمانوئل میکرون کی حکمراں جماعت میں تقسیم کو نمایاں کر دیا ہےکیونکہ وزیر صحت اوریلین روسو متنازع امیگریشن قانون پر احتجاجاً استعفیٰ دے چکے ہیں ۔ وزیر صحت کے استعفے کو انتہائی دائیں بازو کی جماعت نے اپنے کیمپ کے لیے نظریاتی فتح قرار دیا ہے۔









