شیخ رشید کا عمران خان اور پی ٹی آئی کے متعلق بڑا حیران کن بیان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
شیخ رشید کا عمران خان اور پی ٹی آئی کے متعلق بڑا حیران کن بیان

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں پنڈی کے دو حلقوں سے قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑوں گا اور تحریک انصاف میری حمایت کرے گی۔

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پرویز الہی پی ٹی آئی کے صدر ہیں، دونوں حلقوں میں حمایت اور سپورٹ پر پرویز الہی کا شکر گزار ہوں،پی ٹی آئی میرے مقابلے میں امیدوار نہیں لائے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کیلیے چلہ کاٹ آیا مگر نسلی اور اصلی ہوں اس کیلیے کبھی کسی کے خلاف بیان دیا اور نہ ہی پریس کانفرنس میں کردار کشی کی، میں کبھی غداری نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ فتح اور شکست اللہ کی طرف سے ہے، قلم اور دوات کے نشان سے این اے 56 اور 57 سے الیکشن لڑ رہا ہوں ، سپریم کورٹ نے بہادری اور جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 فروری کو الیکشن کروانے کی تاریخ دی اب کوئی گنجائش نہیں رہی۔

شیخ رشید نے کہا کہ میڈیا پر 3 حلقوں سے لڑنے کی خبر بے بنیاد ہے،میں بھاری اکثریت سے الیکشن جیتوں گا،اللہ نہ کرے پی ٹی آئی کا سامنا ہو،پی ٹی آئی کے لئے میں نے چلا کاٹا ہے، بانی پی ٹی آئی کے لئے چلا کاٹا قربانیاں دیں ،میں نے اسکے خلاف کوئی بیان نہیں دیا،میں اصلی اور نسلی ہوں پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹا ہوا ہوں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *