موبائل فون نے روسی فوجی کو موت کے منہ میں جانے سے بچالیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
موبائل فون نے روسی فوجی کو موت کے منہ میں جانے سے بچالیا

موبائل فون نے روسی فوجی کو موت کے منہ میں جانے سے بچالیا

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) سامنے والی جیب میں رکھے موبائل فون نے روسی فوجی کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا۔
ڈیلی سٹار کے مطابق اس فوجی کے پاس شیاﺅمی ایم آئی 11لائٹ سمارٹ فون تھا جو اس نے شرٹ کی سامنے والی جیب میں رکھا ہوا تھا۔ اسے سنائپر نے گولی سے نشانہ بنایا جو اس کے سینے پر سمارٹ فون کے اوپر آ کر لگی۔
گولی لگنے سے موبائل فون ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا تاہم معجزانہ طور پر فوجی محفوظ رہا اور اسے خراش تک نہ آئی۔فوجی نے بتایا ہے کہ اسے گولی لگنے کا احساس اس وقت ہوا جب وہ اس کے سینے سے آ کر ٹکرائی۔میرا فون گولی لگنے سے مکمل ٹوٹ گیا اور گولی موبائل فون کے پچھلے حصے میں جا کر رک گئی۔
واضح رہے کہ اس روسی فوجی کے ساتھ یہ واقعہ یوکرین جنگ کے دوران ایک مشن میں پیش آیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *