اسرائیل کی غزہ میں طویل مدتی جنگ بندی کی پیشکشمطالبات بھی رکھ دیئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
اسرائیل کی غزہ میں طویل مدتی جنگ بندی کی پیشکشمطالبات بھی رکھ دیئے

اسرائیل کی غزہ میں طویل مدتی جنگ بندی کی پیشکش،مطالبات بھی رکھ دیئے

تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے فلسطینی رہنماؤں کی رہائی اور طویل مدتی جنگ بندی کی پیشکش کی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت نے غزہ میں یرغمال بنائے گئے 30 سے 40 اسرائیلیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا دورانیہ ایک ہفتے سے ایک ماہ تک ہوسکتا ہے، جبکہ غزہ کی پٹی سے اسرائیلی فورسز کا عارضی انخلاء بھی پیشکش میں شامل ہے۔

دوسری جانب حماس نے یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کی بات چیت سے متعلق بیان میں کہا کہ غزہ میں اسرائیلی فوجی آپریشن رُکنے تک یرغمالیوں کی رہائی پر بات نہیں ہوگی۔  اسرائیلی جارحیت مکمل ختم ہونے تک مذاکرات نہ کرنا فلسطین کا قومی فیصلہ ہے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام نے لبنانی سرحد سے اسرائیل پر حملہ کیا۔

القسام بریگیڈ کے مطابق اسرائیلی بستی افیفیم کو لبنان سے میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا، حملےمیں کئی اسرائیلی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *