لکی مروت: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
لکی مروت: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں رات گئے شادی کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے باعث 6افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے۔  پولیس نے بتایا کہ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے6 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا جسے فوری اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے غزنی خیل میں شادی کی تقریب میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں۔

پولیس نے بتایا کہ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے6 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا جسے فوری اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان پرانی دشمنی تھی جب کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں 2 راہ گیر بھی شامل ہیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *