روس کے نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
روس کے نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار



ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کورشوت لینے کے شبہ میں گرفتار کرلیا گیا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق تیمور ایوانوف کی جانب سے رشوت لینے کی تحقیقات جاری ہے تاہم روسی حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ نائب وزیر دفاع نے کس سے رشوت لی اور کتنی رقم لی۔روسی حکام کے مطابق گرفتاری کا مطلب یہ ہے کہ تیمور ایوانوف نے کم سے کم دس لاکھ روبل یعنی تقریبا تیس لاکھ روپے رشوت لی ہے، اس جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا پندرہ برس قید ہے۔

48 سالہ تیمور ایوانوف سن 2016 میں صدارتی حکم پر نائب وزیر دفاع مقرر کئے گئے تھے، انہوں نے اس حیثیت میں ملٹری کنسٹرکشن کمپلیکس کی تعمیر کی نگرانی بھی کی تھی۔

فوربز میگزین کے مطابق تیمور سائبرنیٹکس اور نیوکلیئر انڈسٹری سے متعلق امور کے ماہر ہیں اور روس کے سکیورٹی حکام میں امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں۔

وزارت دفاع میں کام کرنے سے پہلے وہ فیول، انرجی کمپنیوں اور ماسکو کی علاقائی حکومت سے وابستہ تھے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *