مٹرپنیرمیں پنیرنظرنا آنے پر شادی ھال میدان جنگ بن گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
مٹرپنیرمیں پنیرنظرنا آنے پر شادی ھال میدان جنگ بن گیا

 مٹر پنیر میں پنیر نہ ہونے پر شادی کی تقریب میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی۔

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں شادی کی ایک تقریب ریسلنگ کے اکھاڑے میں تبدیل ہوگئی۔لڑائی کی ابتدا کھانے کے وقت ہوئی جب مہمانوں کو مٹر پنیر کی ڈش پیش کی گئی تو باراتیوں نے پنیر نہ ہونے پر ہنگامہ کردیا۔ دلہن والے بھی پیچھے نہیں رہے اور بڑھ چڑھ کر حملے کیے۔

دلہا اور دلہن والوں نے ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکیں اور مکوں اور لاتوں کا بے دریغ استعمال کیا۔ پنیر پر ہونے والی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

سوشل میڈیا نے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے ۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ اگلی جنگ عظیم پنیر پنیر پر ہی ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *