عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری



 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے ملک بھر کی رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس جاری ہے۔ 

شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہورہا ہے، جس میں ملک بھر سے شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی۔اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کی معاونت کے لیے محکمہ موسمیات، سپارکو، سائنس اور ٹیکنالوجی کے حکام بھی شریک ہیں۔  کراچی، کوئٹہ، پشاور، لاہور میں رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔ چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی عمر آج (منگل کی) شام انسانی آنکھ سے دیکھنے کے لیے مکمل ہوگی۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ آج منگل کے روز شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے قوی امکانات ہیں۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *