ماہرہ خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر دلچسب تصویر شیئر کر دی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ماہرہ خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر دلچسب تصویر شیئر کر دی

 شوبز انڈسٹری کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی 39 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے بچپن کی چھوٹی بچی (ماہرہ خان) کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں یکساں مقبولیت رکھنے والی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے 21 دسمبر کو اپنی 39ویں سالگرہ منائی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں ماہرہ خان کو اپنے بیٹے اذلان کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے اندرونی بچے کے لیے خصوصی پوسٹ بھی کی۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی تصویر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں ایک طویل نوٹ لکھا، اداکارہ نے اپنے بچپن کی چھوٹی بچی (ماہرہ خان) سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ “تم ایک بہادر چھوٹی لڑکی ہو، آج میں آپ کی ہمت، محنت، خواب، آنسو اور مسکراہٹوں کی وجہ سے اس مقام پر ہوں”۔

اداکارہ نے کہا کہ “مجھے افسوس ہے کہ میں بچپن میں آپ کا خیال نہیں رکھ سکی لیکن میں اب آپ کو دیکھ رہی ہوں، آپ کی طاقت اور مایوسی کو محسوس کرتی ہوں، آپ نے ہمیشہ اپنی ذات سے سب کو خوش کیا”۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *