انگریزی روانی سے کیسے بولی جائے؟ گوگل نے مشکل آسان کر دی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
انگریزی روانی سے کیسے بولی جائے؟ گوگل نے مشکل آسان کر دی

اگر آپ کو کسی کے ساتھ رو برو انگریزی کی مشق کرنے میں مشکل کا سامنا ہے تو گوگل سرچ لیبز آپ کی یہ مشکل آسان کرنے جارہی ہے۔

ایک ٹوئٹ کے مطابق کمپنی کا یہ نیا آزمائشی فیچر (اسپیکنگ پریکٹس) جنریٹیو اے آئی استعمال کرتا ہے تاکہ گفتگو کی مشقوں کے ذریعے صارف کی انگریزی بولنے کی صلاحیت بہتر کرنے کی مدد کی جاسکے۔

اسپیکنگ پریکٹس تک رسائی کے لیے صارفین کو پہلے گوگل سرچ ایپ سیٹنگز میں سرچ لیبز کو فعال کرنا ہوگا۔ آپشن آن کرنے کے بعد صارفین ’ٹرائی این اگزیمپل‘ پر کلک کر کے اسپیکنگ پریکٹس ڈھونڈ سکتی ہیں۔

فی الحال یہ فیچر ارجنٹینا، کولمبیا، انڈیا، انڈونیشیا، میکسیکو اور وینوزویلا میں آزمایا جارہا ہے۔

گوگل کی جانب سے بول چال کی مشق کرنے کے لیے پہلی بار یہ فیچر اکتوبر 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا۔

سرچ لیبز گوگل کا ممکنہ نئے سرچ فیچرز کے لے سینڈ باکس ہے۔ تاہم، یہ فیچر اینڈرائڈ ڈیوائس میں موجود گوگل میں ممکنہ طور پر انگریزی سے یا انگریزی میں ترجمہ کرنے والے پوپ اپ میں شامل ہوسکتا ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *