ازدواجی تنازع کے بعد الازھر یونیورسٹی کے شعبہ شہری منصوبہ بندی کے پروفیسر نے خودکشی کرلی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ازدواجی تنازع کے بعد الازھر یونیورسٹی کے شعبہ شہری منصوبہ بندی کے پروفیسر نے خودکشی کرلی

ازدواجی تنازع کے بعد الازھر یونیورسٹی کے شعبہ شہری منصوبہ بندی کے پروفیسر …

قاہرہ (ویب ڈیسک) مصر میں الازھر یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے بیوی سے جھگڑے کی بنا پر پھندا لے کر اپنے ہاتھوں سے اپنی زندگی ختم کرلی جس کی وجہ سے علاقے میں سوگ کی فضا ہے ۔

عرب مٰیڈیا کے مطابق   قاہرہ گورنری کے علاقے ’’القطامیہ‘‘ میں ایک اپارٹمنٹ کے اندر سے لاش ملی، تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ لاش جامعہ الازہر  کے شعبہ شہری منصوبہ بندی سے وابستہ 39سالہ پروفیسر کی ہے۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ پروفیسر نے نفسیاتی بحران سے گزرنے کی وجہ سے جان لینے کا فیصلہ کیا۔

تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی   کہ پروفیسر کام کے دباؤ کی وجہ سے کچھ عرصے سے سکون آور ادویات لے رہا تھا اور حالات اس وقت مزید بگڑ گئے جب  اس کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا، اس کی بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی اور طلاق کے لیے درخواست دائر کردی۔

بتایاگیا ہے کہ ہلاکت کا اس وقت علم ہوا جب مرحوم کے بھانجا اس کے فلیٹ پر پہنچا  کیونکہ پروفیسر نے پورے دو دن سے فون کا کوئی جواب نہیں دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *