عمران خان کے حلقہ این اے 89 میانوالی سے کاغذات نامزدگی جمع

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
عمران خان کے حلقہ این اے 89 میانوالی سے کاغذات نامزدگی جمع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے۔

عمران خان کے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 میانوالی سے جمع کرائے گئے۔

گزشتہ روز عمران خان نے اڈیالا جیل میں اپنےکاغذات نامزدگی پر دستخط کیے تھے۔

کاغذات نامزدگی بانی پی ٹی آئی کے وکیل رائے محمد علی اڈیالہ جیل لے کرگئے تھے اور رائے محمد علی کے مطابق عمران خان میانوالی، لاہور اور اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نیب کے توشہ خانہ کیس میں اڈیالا جیل میں قید ہیں۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ مکمل طور پر معطل کرنے کی متفرق درخواست مسترد کر دی تھی اور 5 سال کیلئے نااہلی برقرار رکھی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *