غزہ جا کر زخمیوں کا علاج کرنیوالوں میں 2 پاکستانی امریکن ڈاکٹر بھی شامل لیکن ایک مریض نے انہیں کیا تحفہ دیا؟ جانیے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
غزہ جا کر زخمیوں کا علاج کرنیوالوں میں 2 پاکستانی امریکن ڈاکٹر بھی شامل لیکن ایک مریض نے انہیں کیا تحفہ دیا؟ جانیے



غزہ (آئی این پی ) امریکا سے کئی ڈاکٹروں نے غزہ جا کر  زخمی فلسطینیوں کا علاج کیا ہے جن میں 2پاکستانی امریکن ڈاکٹر  بھی شامل ہیں۔

امریکا کی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے2فزیشنز بھی غزہ جانیوالوں میں شامل ہیں، ڈاکٹر حنا چیمہ گائناکالوجسٹ اور ڈاکٹر خواجہ اکرام آرتھوپیڈک سرجن ہیں۔  دو بچوں کی ماں ڈاکٹر حنا چیمہ کا کہنا ہے کہ وہ 2 برس پہلے بھی غزہ گئی تھیں، فلسطینیوں کے پاس بنیادی ادویات بھی نہیں ہیں اور  وہاں ضرورت کے مطابق طبی سامان کی فراہمی بھی ممکن نہیں بنائی جا سکی۔  ڈاکٹر حنا چیمہ اپنے ساتھ طبی سامان لے کر 2ہفتے کیلئے ڈیلس سے غزہ روانہ ہوئی تھیں، ادھر آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر خواجہ اکرام بھی انہی ڈاکٹروں میں سے ایک ہیں جو ٹیکساس سے غزہ روانہ ہوئے تھے۔

 ڈاکٹر اکرام نے کہا کہ بم دھماکے ہوئے یا گولیاں چل رہی ہوں، اس کی پرواہ نہیں کیونکہ بدقسمتی سے ایسے حالات میں بھی انہیں علاج کی سہولت دینا ہوتی ہے,انہیں ایک مریض نے سیپی کا تحفہ دیا جس پر عربی میں لکھا تھا کہ درد ہے مگر یہ غزہ سے محبت بھرا تحفہ ہے۔

غزہ جانیوالے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ڈگری لیتے ہوئے ہر ڈاکٹر یہ عہد کرتا ہے کہ وہ بلا امتیاز لوگوں کی خدمت کرے گا تاہم زخمی فلسطینیوں کو علاج سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *