سی ٹی ڈی کی چنیوٹ میں کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد پولیس مقابلے میں ہلاک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سی ٹی ڈی کی چنیوٹ میں کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد پولیس مقابلے میں ہلاک

محکمہ انسداد دہشتگردی نے چنیوٹ میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں مطلوب دہشتگرد سمیت 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ ،دہشت گرد کے سر کی قیمت پچیس لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے مزاحمت کی ، فائرنگ کا تبادلہ ہوا،غضنفر ندیم کے ساتھ مارے جانے والے دہشت گرد کی شناخت کی کوشش جاری ہے،دہشت گرد کے سر کی قیمت پچیس لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

حکام کےمطابق غضنفر ندیم 2011 سےمفرورتھا،مختلف ادارے تلاش جاری رکھے ہوئے تھے،کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے گولہ بارود ،جدید اسلحہ قبضہ میں لیا گیا۔

سی ٹی ڈی کےمطابق غضنفر ندیم عرف خالدحبیب مختلف القابات سےجانا جاتا تھا ،دہشت گردفیصل آباد میں آئی ایس آئی سمیت 11 بڑی کارروائیوں میں ملوث تھا ڈیرہ اسماعیل خان میں خود کش حملے سمیت ایک فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ بھی کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *