کرکٹ شائقین کیلئے اچھی خبر، پاکستان میں ٹی10نمائشی میچز متوقع

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کرکٹ شائقین کیلئے اچھی خبر، پاکستان میں ٹی10نمائشی میچز متوقع

پاکستان میں آئندہ ماہ نمائشی ٹی10 میچز متوقع ہیں، اس حوالے سے انگلش کاؤنٹی مڈل سیکس کی ٹیم کو مدعو کرنے پر غور کیا جا رہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ٹی 10 کرکٹ تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہے، یو اے ای سمیت کئی ممالک میں لیگز بھی ہونے لگیں، ان میں پاکستانی کھلاڑی بھی حصہ لیتے ہیں۔

گزشتہ دنوں سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق بھارتی بورڈ بھی ٹی 10 لیگ کرانے پر غور کر رہا ہے، اس منصوبے میں اسے سعودی سرمایہ کاروں کا تعاون حاصل ہوگا۔ پاکستان بھی ٹی10 لیگ کے انعقاد میں سنجیدہ ہے، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے کچھ عرصے قبل ایک انٹرویو میں اس پروجیکٹ میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔

ذرائع کے مطابق بورڈ آئندہ ماہ انگلش کاؤنٹی مڈل سیکس کے ساتھ راولپنڈی میں6 ٹی 10 میچز کروانا چاہتا ہے، اس میں مینز اور ویمنز دونوں مقابلے شامل ہوں گے،قومی ٹیم کی نیوزی لینڈ سے واپسی کے بعد ان میچز کے انعقاد کا ارادہ ہے تاکہ سٹار کرکٹرز بھی ایکشن میں نظر آ سکیں۔

واضح رہے کہ حکام مذکورہ مقابلوں سے ملک میں ٹی 10 کرکٹ میں شائقین کی دلچسپی کا جائزہ لینا چاہتے ہیں، رسپانس دیکھنے کے بعد مزید فیصلے ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *