پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر

پاکستان میں آئندہ ماہ نمائشی ٹی10 میچز کے انعقاد کا امکان ہے ۔

بورڈ آئندہ ماہ انگلش کاؤنٹی مڈل سیکس کے ساتھ راولپنڈی میں6 ٹی 10 میچز کروانا چاہتا ہے، اس میں مینز اور ویمنز دونوں مقابلے شامل ہوں گے۔

قومی ٹیم کی نیوزی لینڈ سے واپسی کے بعد ان میچز کے انعقاد کا ارادہ ہے تاکہ سٹار کرکٹرز بھی ایکشن میں نظر آ سکیں۔

حکام مذکورہ مقابلوں سے ملک میں ٹی 10 کرکٹ میں شائقین کی دلچسپی کا جائزہ لینا چاہتے ہیں، رسپانس دیکھنے کے بعد مزید فیصلے ہوں گے۔

واضح رہے دنیا بھر میں ٹی 10 کرکٹ تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہے، یو اے ای سمیت کئی ممالک میں لیگز بھی ہونے لگی ہیں ان میں پاکستانی کھلاڑی بھی حصہ لیتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *