وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی عہدے سےاستعفیٰ دیدیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی عہدے سےاستعفیٰ دیدیا



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی عہدے سےاستعفیٰ دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف پارٹی عہدے سے مستعفی  ہو گئے، وہ  اپنی مصروفیات کی وجہ سے پارٹی کو وقت نہیں دے پاتے تھے،اس لئےپارٹی کی صدارت کی ذمہ داری نوازشریف کو دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

شہبازشریف کے مستعفی ہونے کے بعد مسلم لیگ کی  مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 18مئی کو لاہور میں طلب کرلیا گیاہے،اجلاس پارٹی کے ٓئین کی شق 15کے تحت بلایا گیا ہے،پارٹی کےسیکرٹری جنرل احسن اقبال نے تمام اراکین مجلس عاملہ کو میٹنگ کا نوٹس ارسال کردیا گیا ،اس اجلاس میں ممکنہ طورپر سابق وزیراعظم نوازشریف کو پارٹی صدارت کیلئے منتخب کیا جائے گا۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *