بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کر دی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کر دی

بنگلہ دیش نے پہلی بار ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کو اس کی سرزمین پر شکست دے کر تاریخ رقم کر دی ۔

سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کے خلاف بآسانی 9 وکٹوں سے فتح سمیٹی ۔

فاتح ٹیم نے 99 رنز کا آسان ہدف 16 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔

تنظیم حسن ثاقب کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ، تین میچوں کی سیریز 1-2 سے نیوزی لینڈ کے نام رہی ۔

میکلین پارک ، نیپئر میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 31.4 اوورز میں 98 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ول ینگ 26 اور کپتان ٹام لیتھم 21 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تنظیم حسن ثاقب ، شریف الاسلام اور سومیا سرکار نے تین ، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف 15.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ کپتان نجم الحسین شنٹو نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *