نعمان علی فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
نعمان علی فٹنس مسائل کے باعث  آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز  سے باہر

nauman aliلیفٹ آرم سپنر نعمان علی فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

میلبورن میں نعمان علی کا اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے جس کی وجہ سے نعمان علی سیریز کے بقیہ دونوں میچز میں سلیکشن کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

نعمان علی شام تک ہسپتال سے ڈسچارج ہوں گے ۔ یاد رہے اس سے پہلے ابرار احمد، خرم شہزاد بھی ان فٹ ہوچکے ہیں ۔

دوسری جانب پی سی بی نےآل راؤنڈر محمد نواز کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔محمد نواز کو نعمان علی کی جگہ قومی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

محمد نواز کو پہلی دستیاب پرواز سے آسٹریلیا روانہ کیا جائیگا۔محمد نواز نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کا بھی حصہ ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *