190 ملین پاؤنڈز ریفرنس اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا رہائی کا حکم

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا رہائی کا حکم



اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد  ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان  کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں درخواست ضمانت  منظور کرلی گئی ہے اور  رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے محفوظ فیصلہ سنایا، جو گزشتہ روز محفوظ کیا گیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت نے عمران خان کو دس لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

عدالت نے مختصر زبانی فیصلہ کھلی عدالت میں سنایا، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *