ناران جانے کے خواہشمند سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ناران جانے کے خواہشمند سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری

ضلع مانسہرہ میں 6 ماہ کی طویل بندش کے بعد تمام رکاوٹیں دور کرکے تفریحی مقام ناران کو سیاحوں کے لیےکھول دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ عدنان خان کے مطابق سیاحوں کے لیے ناران تک شاہراہ کو کھول دیا گیا ہے جب کہ جھیل سیف الملوک اور بٹہ کنڈی وبابو سرٹاپ کو کھولنے کے لیے صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

ٹورازم پروموشن ایسوسی ایشن آف کاغان کے چیئرمین سیٹھ مطیع اللہ نے سیاحوں کو ناران آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا روڈ 6 مہینے کے بعد کھلا ہے، ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس وقت سارے گلیشیئر کلیئر ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مئی کے مہینے میں غیر متوقع برفباری نے ناران کے تصویری حسن کو دوبالا کردیا ہے جب کہ انتظامیہ نے سیاحوں کو ٹراؤٹ کے شکار کی اجازت بھی دے دی ہے۔

مقامی رہائشی حسن دین کا کہنا ہے کہ آج کل ہر طرف برف ہی برف ہے اور خوب ٹھنڈ ہے تمام سیاح اس سے فائدہ اٹھائیں اورآکر برف کی سیر انجوائے کریں۔

اس کے علاوہ ناران کے جو ریسٹورنٹ ہیں انہوں نے سیاحوں کے لیے نئی ڈشز تیارکی ہیں، اس سردی میں گرما گرم پکوان کھا کر خوب لطف اندوز ہوں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *