کراچی میں سی ٹی ڈی اور وفاق کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کراچی میں سی ٹی ڈی اور وفاق کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) سندھ اور وفاقی حساس ادارے نے کراچی کے علاقے نورس چورنگی منگھوپیر روڈ پر ٹارگیٹڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی سندھ نے بتایا کہ ملزم یوسف خان عرف گل یوسف کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر عظمت اللہ گروپ سے ہے، جس کے قبضہ سے امریکی ساختہ دستی بم برآمد ہوا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نے 2006 میں تحریک طالبان پاکستان سے منسلک ہوا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کی جو کارروائیاں کیں، ان میں 2009 میں سیلہ سوئی قلعہ جنوبی وزیرستان ایف سی پر حملہ کمانڈر نور ولی کی سر براہی میں کیا، اور سروکئی پیسہ جنوبی وزیرستان میں ایف سی کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا کیا، جس میں 6 جوان زخمی ہوئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کراچی میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا، مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *