پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ 1 مہینے میں تاریخی اضافہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ 1 مہینے میں تاریخی اضافہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ 1 مہینے میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آئی سی سروسز کی برآمدات میں اپریل 2024ء میں 31 کروڑ ڈالرز کا تاریخی اضافہ ہوا ہے۔

اس حوالے سے وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 62.3 فیصد اضافہ ہوا، تاریخ میں ایک ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں اتنا اضافہ پہلی بار ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جولائی 2023ء سے اپریل 2024ء کے دوران آئی ٹی برآمدات 2.593 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں۔

شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ جولائی 2022ء سے اپریل 2023ء کے دوران آئی ٹی برآمدات 2.135 ارب ڈالرز تھیں۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *