اسرائیلی فوج کو غزہ جنگ کی ’’بھاری قیمت‘‘ چکانا پڑی رہی ہےنیتن یاہو

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
اسرائیلی فوج کو غزہ جنگ کی ’’بھاری قیمت‘‘ چکانا پڑی رہی ہےنیتن یاہو

اسرائیلی فوج کو غزہ جنگ کی ’’بھاری قیمت‘‘ چکانا پڑی رہی ہے،نیتن یاہو

تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ کی ’’بہت بھاری قیمت‘‘ ادا کرنا پڑ رہی ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے یہ بات اس وقت کہی جب حماس کے ساتھ لڑائی میں مارے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جمعے کے بعد سے فلسطینی علاقے میں 14 فوجیوں کی ہلاکت کے اعلان کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ’غزہ میں لڑائی کے ایک انتہائی مشکل دن کے بعد یہ ایک مشکل صبح ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بہت بھاری قیمت میں پڑ رہی ہے لیکن ہمارے پاس لڑائی جاری رکھنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم پوری طاقت کے ساتھ فتح کے حصول تک یہ جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ (ہم یہ جنگ اس وقت تک جاری رکھیں گے) جب تک کہ حماس کی تباہی، اپنے یرغمالیوں کی واپسی اور اس بات کو یقینی بنانا کہ غزہ دوبارہ کبھی بھی اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں بنے گا، جیسے تمام اہداف حاصل نہ کر لیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *