میلبرن ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
میلبرن ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں

میلبرن: آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلیا ں کر دی گئیں۔

میلبرن ٹیسٹ کیلئے سابق کپتان سرفراز احمد کو آرام دے کر وکٹ کیپر محمد رضوان کو حتمی 12 کھلاڑیوں میں شامل کر لیا گیا۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق میلبرن ٹیسٹ کیلئے انجرڈ خرم شہزاد کی جگہ میر حمزہ، فہیم اشرف کی جگہ حسن علی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔

میلبرن ٹیسٹ کیلئے اعلان کردہ حتمی 12 کھلاڑیوں میں  امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، شان مسعود، بابر اعظم اور سعود شکیل کے علاوہ شاہین آفریدی، عامر جمال اور ساجد خان شامل ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ حتمی گیارہ کھلاڑیوں کا کل میچ سے قبل اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کل سے میلبرن میں شروع ہوگا، آسٹریلیا کو سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *