یاسر عرفات کو پی سی بی میں اہم عہدہ دینے کا فیصلہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
یاسر عرفات کو پی سی بی میں اہم عہدہ دینے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر یاسر عرفات کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

سابق کرکٹر یاسر عرفات کی تقرری آسٹریلوی کوچ ہملوٹ کی جگہ کی جائے گی اور ٹیسٹ سیریز کے بعد ہملوٹ کو تبدیل کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یاسر عرفات کی تقرری ڈائریکٹر محمدحفیظ کی سفارش پر ہوئی ہے، انہیں ابتدا میں جنوبی افریقا میں پاکستان انڈر 19 کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

یاسر عرفات لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور وہ 3 جنوری کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے ساتھ آکلینڈ جائیں گے۔ یاسر عرفات نیوزی لینڈ میں کلب کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *