اداکارہ شازیل شوکت تنقید کی زد میں کیوں آگئیں؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
اداکارہ شازیل شوکت تنقید کی زد میں کیوں آگئیں؟


پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ شازیل شوکت اردو زبان بولنے میں درپیش دقت کے سبب تنقید کی زد میں آگئیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ بتا رہی ہیں کہ انہیں کب سب سے زیادہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ وائرل ویڈیو کلپ ایک کامیڈی شو کی ہے، ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ ’جب میں اردو صحیح نہیں بولتی تو مجھے بہت شرمندگی ہوتی ہے، جب میں خراب طرح اردو بولتی ہوں تو مجھے اچھا نہیں لگتا‘۔

اس ویڈیو پر صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیے لیا، صارفین نے شازیل شوکت پر کڑی تنقید کی ہے۔

ایک صارف نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’اسی اردو کی وجہ سے لاکھوں کما رہی ہیں باجی اور فیم الگ‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اردو ہی تو بول رہی ہو بلکہ انگریزی کا مسئلہ لگ رہا ہے‘۔

واضح شازیل شوکت کا شمار پاکستان کی نوجوان اور خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز مقبول ڈرامہ سیریل ’پاکیزہ پھپو‘ سے کیا تھا۔

’فرض‘، ’محبت کی آخری کہانی‘، ’مان آنگن‘، ’بے نام‘، ’سمجھوتہ‘ اور ’تیری راہ‘ میں ان کے مقبول ڈرامے ہیں۔




Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *