معروف اداکار نثار قادری انتقال کرگئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
معروف اداکار نثار قادری انتقال کرگئے

ریڈیو، ٹی وی اور اسٹیج کے معروف اداکار نثار قادری 82 برس کی عمر میں راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔

نثار قادری کی نماز جنازہ آج عیدگاہ گراؤنڈ چکلالہ میں ادا کی جائے گی۔

نثار قادری کچھ عرصہ سے بیمار تھے، انہوں نے سوگواران میں بیوہ، 2 بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔

نثار قادری نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے 1966ء میں کیا تھا اور انہیں 2016 ان کی خدمات پر صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *