اچھی صحت پر لیکچر کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے پروفیسر کا انتقال

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
اچھی صحت پر لیکچر کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے پروفیسر کا انتقال

اچھی صحت پر لیکچر کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے پروفیسر کا انتقال

کانپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں اچھی صحت کے حوالے سے لیکچر دینے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر چل بسے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کانپور میں سٹوڈنٹ افیئرز کے ڈین سمیر خاندیکار اچھی صحت کے حوالے سے لیکچر دے رہے تھے۔ انسٹیٹیوٹ کے سابق طلبہ سے خطاب میں وہ انہیں اپنی صحت کا خیال رکھنے کا بتا رہے تھے کے اچانک انہیں پسینہ آنا شروع ہو گیا اور وہ ڈائس پر گر گئے۔
آئی آئی ٹی کانپور کے ایک اور پروفیسر کرندیکار نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کو بتایا کہ ’پروفیسر خاندیکار 5 سال سے ہائی کولیسٹرول کا شکار تھے۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ پروفیسر سمیر خاندیکار سٹوڈنٹ افیئرز کے ڈین اور مکینیکل انجینیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *