امریکی صدر نے غزہ میں جنگ بندی کا نیا منصوبہ پیش کردیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
امریکی صدر نے غزہ میں جنگ بندی کا نیا منصوبہ پیش کردیا
امریکی صدر نے غزہ میں جنگ بندی کا نیا منصوبہ پیش کردیا



واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے غزہ میں جنگ بندی کا نیا منصوبہ پیش کردیا۔امریکی صدر نے حماس سے نیا منصوبہ قبول کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنازعے کو ختم کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

آج نیوز کے مطابق مجوزہ منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ہے، پہلا مرحلہ چھ ہفتوں تک ابتدائی جنگ بندی کا ہے، اس دوران اسرائیل کی فوجیں غزہ سے نکل جائیں گی، اس مرحلے کے دوران یرغمالیوں اور سیکڑوں فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ ہوگا، فلسطینی شہری غزہ واپس جائیں گے اور غزہ میں روزانہ چھ سو امدادی ٹرک آئیں گے۔

دوسرے مرحملے میں حماس اور اسرائیلی جنگ کے مستقل خاتمے کی شرائط پر بات چیت کریں گے۔جو بائیڈن نے کہا کہ جب تک مذاکرات جاری رہیں گے جنگ بندی قائم رہے گی۔تیسرے مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو ہوگی۔حماس کی جانب سے امریکی صدر کی تجاویز کو مثبت قرار دے دیا گیا ہے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *