خیبرپختونخوا کے اسپتال میں لاوارث مریض کے ساتھ انسانیت سوز سلوک، دم توڑ گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
خیبرپختونخوا کے اسپتال میں لاوارث مریض کے ساتھ انسانیت سوز سلوک، دم توڑ گیا
خیبرپختونخوا کے اسپتال میں لاوارث مریض کے ساتھ انسانیت سوز سلوک، دم توڑ گیا

نوشہرہ کے اسپتال میں انسانیت دم توڑگئی ۔ تحصیل اسپتال پبی میں ڈاکٹرز نے لاوارث مریض کو علاج کے بجائے باہر لٹا دیا۔ مریض تین گھنٹے تک تڑپ تڑپ کر دم توڑگیا۔ ورثا کا پتہ نہ چلنے پرتدفین بھی کردی گئی۔

اسپتال میں نشے کا عادی لاوارث مریض تشویشناک حالت میں لایا گیا۔ مسیحاؤں نے بظاہر مسیحائی کے بجائے نفرت کامظاہرہ کرتے ہوئے مریض کو ایمرجنسی وارڈ سے وہیل چیئر پر ڈالا اور باہر احاطے میں ہی چھوڑ دیا۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج ”آج نیوز“ نے حاصل کرلی، مریض تین گھنٹے تڑپتا رہا ، کسی نے اس کی پکار نہ سنی اور آخر کار تڑپ تڑپ کر جان د ے دی۔ جس کے بعد مرنے والے کو لاوارث قرار دے کر سپرد خاک کردیا گیا۔

اس حوالے سے اسپتال انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ مریض کو ہم نے پشاور ریفر کرنے کے لئے ریسکیو 1122ایمبولینس کے حوالے کیا تھا۔اسپتال انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی انکوائری ہو گی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی بھی ہو گی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *