جیل میں میاں محمود الرشید کی طبیعت خراب سروسز ہسپتال منتقل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
جیل میں میاں محمود الرشید کی طبیعت خراب سروسز ہسپتال منتقل
جیل میں میاں محمود الرشید کی طبیعت خراب سروسز ہسپتال منتقل



لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کو جیل میں طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان ان کے پیٹ میں اپینڈکس کا انکشاف ہوا ہے۔

 میاں محمودالرشید کی اتوار کو کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔میاں محمود الرشید کو پیٹ درد کی شدید تکلیف کے باعث ہسپتال لایا گیا اور ہسپتال میں ان کے ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ سی ٹی اسکین بھی کیا گیا۔

ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کے ذرائع کے مطابق سی ٹی اسکین کے بعد محمود الرشید کے پیٹ میں اپینڈکس کی تشخیص ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے جلاؤگھیراؤ کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید کو بھی گرفتار کیا گیا تھا اور وہ کافی عرصے سے پابند سلاسل ہیں۔
 





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *