سیاسی جماعتوں کو مل کر کردار ادا کرنا چاہیے: گورنر کے پی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سیاسی جماعتوں کو مل کر کردار ادا کرنا چاہیے: گورنر کے پی
سیاسی جماعتوں کو مل کر کردار ادا کرنا چاہیے: گورنر کے پی


گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو مل کر ملک کو بحرانوں سے نکالنےکے لیےکردار ادا کرنا چاہیے اور مسائل حل کرنے کےلیے پارلیمنٹ ہی بہتر فورم ہے۔ اداروں میں ٹکراؤ نہیں ہوناچاہیے اور اداروں کو اپنے دائرہ اختیار میں رہ کرکام کرناچاہیے۔

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کے ہمراہ لاہور میں رہنما پیپلز پارٹی عزیز الرحمان چن کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی۔

وزیر اعلیٰ کے پی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ محبت ان شا اللہ چلتی رہے گی، انہیں کھانےکی دعوت دی ہے لیکن شاید وہ کچھ ہچکچا رہے ہیں۔

گورنر کے پی فیصل کنڈی کا کہنا تھا کل تک بانی پی ٹی آئی کی ٹوئٹ ان کے اکاؤنٹ پر موجود تھی، وہ یا تو ٹوئٹ سے انکار کریں یا پھر اپنی نااہلی تسلیم کریں۔

ایک سوال کے جواب میں فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آپ سوشل میڈیا کے خیبرپختونخوا کو دیکھ کر چیزوں کا اندازہ مت لگائیں، میرے ساتھ آئیں میں آپ کو گورنر ہاؤس سے خیبرپختونخوا دکھاتا ہوں۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی متنازع ٹوئٹ سے انکار کریں یا پھر اپنی نا اہلی تسلیم کریں۔


install suchtv android app on google app store



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *