آزادی مارچ: عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما دو مقدمات میں بری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
آزادی مارچ: عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما دو مقدمات میں بری
آزادی مارچ: عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما دو مقدمات میں بری


ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت متعدد رہنماؤں کو آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق 2 کیسز میں بری کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے پی ٹی آئی قیادت کے خلاف آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج دو مقدمات کی سماعت کی۔

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان اور اسد عمر عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ تمام ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کیں۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی ، اسد عمر، علی محمد خان، مراد سعید کو مقدمات سے بری کردیا۔

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان، شاہ محمود قریشی و دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ گولڑہ میں یہ دونوں مقدمات درج تھے۔


install suchtv android app on google app store



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *