امریکی جیل میں قیدڈاکٹر عافیہ کےساتھ پھر جنسی زیادتی کا انکشاف

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
امریکی جیل میں قیدڈاکٹر عافیہ کےساتھ پھر جنسی زیادتی کا انکشاف
امریکی جیل میں قیدڈاکٹر عافیہ کےساتھ پھر جنسی زیادتی کا انکشاف

 ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کلاؤ اسٹیفورڈ اسمتھ نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو جیل میں ایک بار پھر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق امریکا کی ریاست ٹیکساس کی فورٹ ورتھ جیل میں قید ڈاکٹرعافیہ کے بارے میں وکیل نے کہا کہ دو ہفتے پہلے ایک گارڈ نے ڈاکٹرعافیہ سے سزا کے طور پر زیادتی کی۔

کلاؤ اسٹیفورڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ امریکا کی فورٹ ورتھ جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو مسلسل جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

جیل میں ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کے بعد انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا سلسلہ ابھی رکا نہیں ہے، جیل میں اب بھی ان کو ریپ اور مسلسل جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

عافیہ صدیقی کے وکیل کلاؤ اسٹیفورڈ کا کہنا  تھا کہ جمعرات اور جمعے کے روز ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات ہوئی، درمیان میں شیشے کی دیوار حائل تھی، ملاقات کے دوران فون پر گفتگو ہوئی تاہم آواز صاف نہیں آ رہی تھی، ہم نے چیخ چیخ کر بات کی۔

کلاؤ اسٹیفورڈ کا کہنا تھا کہ فون کی خرابی سے متعلق جیل حکام سے شکایت کی اور دو دنوں کے بعد دوسرا فون دیا گیا، اتوار کو ڈاکٹر عافیہ سے ان کی بہن فوزیہ کی ملاقات ہوئی تو عافیہ زار و قطار  رو  رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ  ڈاکٹر عافیہ کے کیس میں کافی پرامید ہوں، پیش رفت ہورہی ہے، ڈاکٹر عافیہ کی رہائی سے متعلق کافی پرامید ہوں،کل واشنگٹن میں کچھ لوگوں سے ملاقاتیں ہیں، نام نہیں بتا سکتا، وہ لوگ وائٹ ہاؤس کو ڈاکٹر عافیہ کے سلسلہ میں آگاہی دیں گے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *