سابق کرکٹر یاسر عرفات کو پی سی بی میں اہم عہدہ مل گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سابق کرکٹر یاسر عرفات کو پی سی بی میں اہم عہدہ مل گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹر یاسر عرفات کو ہائی پرفارمنس کوچ مقرر کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں یاسر عرفات کی تقرری کا اعلان کیا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق یاسر عرفات کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہےکہ یاسر عرفات نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم مینجمنٹ کا حصہ ہوں گے، وہ 29 دسمبر سے لاہور کے کیمپ میں بطورکیمپ کمانڈنٹ خدمات انجام دیں گے۔

یاسر عرفات کو ابتدا میں جنوبی افریقا میں پاکستان انڈر 19 کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ وہ 3 جنوری کو پاکستانی ٹی 20 ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ جائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *