شاہ محمود قریشی 15 روز کے لیے نظر بند

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
شاہ محمود قریشی 15 روز کے لیے نظر بند

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل میں نظر بند کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے نظر بندی کا آرڈر جاری کیا جس کے مطابق شاہ محمود قریشی 15 روز کے لیے جیل میں نظر بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ محمود قریشی 9مئی کو جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں اور انکی رہائی سے امن وامان کی صورتحال بگڑنے کا خدشہ ہے۔

ایس ایچ او صدر بیرونی کی رپورٹ پر سی پی او نے 45 روزہ نظر بندی کی تجویز دی اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے بھی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹ سے اتفاق کیا۔

شاہ محمود قریشی کو اپیل کا حق دیتے ہوئے 15روز کے لیے نظر بند کر دیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *