بھارتی انتخابات میں جیتنے والے کم عمر ترین امیدوار

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بھارتی انتخابات میں جیتنے والے کم عمر ترین امیدوار
بھارتی انتخابات میں جیتنے والے کم عمر ترین امیدوار



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی عام انتخابات میں کچھ کم عمر امیدوار بھی میدان میں اترے اور ان میں چند امیدواروں کو کامیابی بھی ملی۔
بھارت کے عام انتخابات میں پشپیندر سروج ، پریا سروج، سنجنا جاٹو اور شمبھاوی چودھری بھی انتخابی میدان میں اترے اور کامیابی حاصل کی۔ ان چاروں امیدواروں کی عمر 25 سال ہے، ان چاروں نے لوک سبھا کی نشستوں پر کامیابی حاصل کی اوراب یہ پارلیمنٹ کے رکن بنیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پشپیندر سروج سماج وادی پارٹی کے رکن ہیں جنہوں نے اتر پردیش کی ایک نشست پر بی جے پی کے کمار سونکر کو ایک لاکھ سے زائد ووٹوں کے فرق سے شکست دی ہے۔پریا سروج نے سماج وادی پارٹی کی طرف سے انتخابات میں حصہ لیا اور اترپردیش کی ایک نشست پر بی جے پی کے موجودہ رکن پارلیمنٹ بھولاناتھ کو 35 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی۔شمبھاوی چودھری نے لوک جن شکتی پارٹی کی طرف سے ریاست بہار کی ایک نشست پر الیکشن لڑا اور کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے سنی ہزاری کو ایک لاکھ سے زائد ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔سنجنا جاٹو نے کانگریس کی طرف راجستھان کی ایک نشست پر الیکشن لڑا اور بی جے پی کے امیدوار رام سواروپ کولی کو 50 ہزار سے زائد ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ سنجنا جاٹو نے گزشتہ انتخابات میں بھی اپنی قسمت آزمائی تھی لیکن وہ بی جے پی سے صرف 409 ووٹوں کے فرق سے ہار گئی تھیں۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *